بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی’’سپرڈانسر سیزن4‘‘ کے سیٹ پر روپڑیں

02:09 PM, 20 Aug, 2021

ممبئی : بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں تو ساتھیوں کی طرف سے پرتپاک استقبال پر جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں ۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 19 جولائی کو اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی ممبئی کرائم برانچ نے کئی بار تحقیقات کی ہیں ۔ شلپا شیٹھی ڈانس رئیلیٹی شو ’’سپرڈانسر سیزن4‘‘ کی جج بھی ہیں تاہم شوہر کی گرفتاری کے بعد انہوں نے کام سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں ترک کردی تھیں 

لیکن حال ہی میں شلپا شیٹھی تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں جہاں شو کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شو انتظامیہ مسلسل شلپا شیٹھی کے ساتھ رابطے میں تھی اور انہوں نے بتایا کہ شلپا شیٹھی صرف اپنے  بچوں اور فیملی کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ اپنے لیے بھی شو میں واپس آنا چاہتی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’سپر ڈانسر شو سیزن 4‘‘ کی ٹیم اور دیگر ججز انوراگ باسو اور گیتا کپور نے شلپا شیٹھی کا سیٹ پر پرتپاک استقبال کیا جس کی وجہ سے وہ جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں۔

مزیدخبریں