وزیر اعظم نے افغانستان کی صورتحال پر حکومتی بیانیے پر اہم اجلاس طلب کر لیا

12:59 PM, 20 Aug, 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر حکومتی بیانیے پر اہم اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں افغانستان کی موجودگی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شرکاء کو افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر بریف کریں گے ، افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین ہوگا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا شرکت کریں گے ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغان عوام کے حقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے ، جامع ، سیاسی ، تصفیہ ہی افغانستان میں آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہالینڈ کے ہم منصب سے دوران ٹیلی فونک گفتگو کیا ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے پر پاکستان خطے میں پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے ۔ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان علاقائی ، عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہے ۔

مزیدخبریں