میں نہیں سمجھتا طالبان نے خود کو تبدیل کرلیا: جوبائیڈن

12:24 PM, 20 Aug, 2021

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے طالبان نے خود کو تبدیل کرلیا ، وہ خود کو تسلیم کرانے کیلئے ایسا ظاہر کر رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ طالبان اگر چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اُن کو تسلیم کرے تو اس کا فیصلہ خود انہیں کرنا ہوگا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم دو مقاصد کیلئے افغانستان گئے ، ایک تو اسامہ بن لادن کا حصول ، جو اس وقت زندہ تھے ۔ دوسرا افغانستان سے القاعدہ کا خاتمہ اور امریکا نے دونوں مقاصد حاصل کئے ۔

انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کو روکنا ناممکن تھا ۔ یہ سوچنا کہ وہاں سے نکلنے کا کوئی ایسا طریقہ تھا جس کے بعد وہاں افراتفری نہ مچتی ، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن تھا ۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ خواہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن ختم ہی کیوں نہ ہو جائے ، آخری امریکی شہری کے اخراج تک امریکی فوج افغانستان میں موجود رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تین لاکھ افغان فوج ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، جسے ہم نے تربیت دی اس نے ہتھیار ڈال دیئے ۔

مزیدخبریں