چارروز سے لاہور میٹروبس سروس بند ، عوام خوار ، رکشہ ٹیکسی والوں کی چاندی

12:15 PM, 20 Aug, 2021

لاہور:  میٹرو بس سروس کی معطلی کا چوتھار وز ، ڈرائیوروں کا احتجاج ختم ہوا نہ کسی نے نوٹس لیا ۔ 

میٹرو بس لاہور کی سروس معطلی کو چارروز ہوگئے ،میٹروبس کے ڈرائیورز اور دیگر سٹاف نے بونس ،گریجویٹی اور تجربے کے سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر ہڑتال کررکھی ہے ۔ 

میٹروبس سروس کی معطلی پر شہری   رکشہ ٹیکسی اور آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

میٹرو بس سروس بند ہونے پرٹیکسی اور رکشے چلانے والے افراد منہ مانگے کرائے مانگ رہے ہیں جبکہ گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھا کر پریشان کیا جارہا ہے ۔ 

میٹروبس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلائی جاتی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افراد سستی سفری سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات کار کے دوران اس بس سروس کا ہمیں بہت فائدہ ہے ہم کم پیسوں میں وقت پر اپنے اپنے روزگار پر پہنچ جاتے ہیں لیکن جب سے میٹروبس سروس بند ہوئی ہے ہمیں سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ 

مزیدخبریں