طالبان کی بلیک لسٹ پر موجود ہر شخص کی جان خطرے میں ہے: اقوامِ متحدہ رپورٹ

11:28 AM, 20 Aug, 2021

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ طالبان سابق افغان حکومت اور نیٹو افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کی تلاش میں گھر ، گھر جا رہے ہیں ۔ طالبان کی بلیک لسٹ پر موجود ہر شخص کی جان خطرے میں ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان ان لوگوں کے خاندانوں کو بھی ہراساں کر رہے ہیں ۔ یہ دعوی اقومِ متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے رہپٹو نامی ادارے کی جانب سے ایک خفیہ دستاویز میں سامنے آیا ہے ۔ یہ ادارہ اقوام متحدہ کو خفیہ معلومات فراہم کرتا ہے ۔

ادارے کے مطابق طالبان نے تحریری حکم جاری کیے ہیں کہ اگر وہ لوگ اپنے آپ کو طالبان کے حوالے نہیں کرتے تو ان کے خاندان والوں کو حراست میں لے کر سزائیں دی جائیں گی ۔

طالبان کی بلیک لسٹ پر موجود ہر شخص کی جان خطرے میں ہے اور خدشہ ظاہر کیا کہ سابق حکومتی اور فوجی اہلکاروں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں