کابل سے شہریوں کا انخلا، پاکستانی اقدامات کو عالمی میڈیا پر سراہا جانے لگا

07:49 AM, 20 Aug, 2021

کابل: کابل سے شہریوں کے انخلا میں پاکستانی اقدامات کو عالمی میڈیا پر سراہا جانے لگا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن افغان باشندوں اور دیگر افراد کو انخلا میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانہ بدستور کھلا ہے اور ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔ افغان شہریوں بالخصوص غیر ملکی اداروں اور انٹرنیشنل میڈیا کیلئے کام کرنے والے افراد کو انخلا میں سہولت فراہم کرنے کے لئے کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کی کاوشوں کو عالمی میڈیا پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 1100 سے زائد افراد کو افغانستان سے بحفاظت نکالا ہے تاہم کابل ایئر پورٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کابل میں ملک چھوڑنے کے خواہش مند افراد کافی تعداد میں موجود ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر چمن اور طورخم کی سرحدیں جو ابتدائی طور پر بند کر دی گئی تھیں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں