سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کے ساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف

04:56 PM, 20 Aug, 2020

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت کے دوست سیموئل ہاکیپ نے انکشاف کیا ہے کہ سشانت اور سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان کے درمیان دوستوں سے بڑھ کر قریبی تعلقات تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کے ایک دوست سیموئل ہاکیپ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دوست سشانت سنگھ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

سیموئل ہاکیپ نے سوشانت سنگھ اور اداکارہ سارہ علی خان کے قریبی تعلقات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کو فلم ’کیڈرناتھ‘ کی پروموشن کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا، وہ دونوں ایک دوسرے کا بے حد احترام اور عزت کرتے تھے، دونوں میں ایسا تعلق تھا جو آج کل محبت والے رشتے  میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سارہ علی خان کا سشانت سمیت شوٹنگ پر موجود ہر ایک انسان سے بہت اچھا رویہ ہوتا تھا، مگر جیسے ہی سشانت کے ساتھ فلم فلاپ ہوئی سارہ علی خان نے ان  سے تعلق توڑ دیا تھا۔‘

ان کا  مزید کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے کہ سشانت کی فلم فلاپ ہونے کے بعد اُسے چھوڑنے کے فیصلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کی مافیا کا ہاتھ ہو۔‘

دوسری جانب اس حوالے سے بالی وڈ میں اقرباپروری کے خلاف ہمیشہ آواز بلند رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ’سشانت سنگھ راجپوت اور سارہ کے تعلق کی خبریں تو پورے میڈیا میں پھیلی ہوئی تھیں، وہ دونوں آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران بھی ایک ہی کمرے میں رہا کرتے تھے۔‘

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’کیوں یہ اقربا پروری کی وجہ سے  آگے آنے والے بچے باہر سے آنے والے کمزور لوگوں کو خواب دکھاتے ہیں اور  پھر انہیں سب کے سامنے چھوڑ دیتے ہیں، اور اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں کے سشانت سنگھ بھی اس کا شکار بنے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز  سشانت سنگھ کے ساتھ 2018 میں فلم ’کیڈرناتھ‘ سے کیا تھا مگر یہ فلم باکس آفس پر چلنے میں ناکام ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں