میڈیکل بورڈ سے صحتیابی کا سرٹیفیکیٹ ملنے تک نواز شریف واپس نہیں آ سکتے، رانا ثنا اللہ

01:17 PM, 20 Aug, 2020

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک میڈٰکل بورڈ کی جانب سے میاں نواز شریف کو صحت یابی کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل جاتا وہ پاکستان نہیں آ سکتے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ  نواز شریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی۔اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مقصد یہ نہیں کہ ووٹ ن لیگ کو ہی دو، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب ہے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود نواز شریف کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گفتگو کے دوران بعض معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا، مسلم لیگ ن نے بعض معاملات پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں نہیں لیا جس کو ہم نے تسلیم کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف ٹیلی فون کے ذریعے پارٹی رہنماؤں سے رابطے میں رہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بچے پاکستان  آکر ہی کاروبار کرنے کے خواہاں تھے، نواز شریف کو جلا وطن کر دینے کے بعد ان پر دروازے بند کردیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اگر پاکستان میں سیاست کی خواہش ہے تو وہ یہاں جیل کا سامنا بھی کررہی ہیں۔

مزیدخبریں