پی سی بی کا ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ

11:08 AM, 20 Aug, 2020

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 21-2020 ستمبر کے آخری ہفتے میں شروع کئے جانے کا امکان ہے۔اس ضمن میں پی سی بی کی کورونا ایس او پیز سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے جس میں ڈومیسٹک  سیزن بند دروازوں میں کرانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کورونا کیسز میں کمی اور بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے، ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے کے لیے  مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈوميسٹک کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فيصلہ کیا تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں پی سی بی اپنا ڈوميسٹک سيزن آئندہ ماہ سے شروع کرائے کا اعلان کیا تھا.پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فرسٹ اليون اور سيکنڈ اليون کے تمام کھلاڑيوں کے کورونا  ٹیسٹ ہوں گے۔امپائرز، ريفريز سميت ميچ آفيشلز کے بھی کورونا  ٹیسٹ کیے جائیں گے، فرسٹ اليون کے ميچز کراچی اور سيکنڈ اليون کے کوئٹہ ميں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں