قومی کرکٹر حسن علی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے

11:15 PM, 20 Aug, 2019

دبئی: قومی کرکٹر حسن علی رشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ ان کے نکاح کی تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، قومی کرکٹر حسن علی کی شادی بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوئی۔ نکاح کی تقریب  میں ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ بھائی ، والدین اور کرکٹر شاداب خان نے بھی شرکت کی۔

 

ذرائع کے مطابق ، نکاح کے وقت حسن علی نے نیلے اور میرون رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ انکی دلہن نے روایتی لال جوڑا اورسونے کے زیورات  پہن رکھے ہیں۔ حسن علی کے دوست اور خاندان کے افراد اس وقت تقریب کیلئے ہال میں موجود تھے۔

 

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔

 

صحافی کے مطابق،  لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

 

مزیدخبریں