راولپنڈی : بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ سے7سالہ بچےسمیت3شہری شہید ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ، بھارتی افواج نے ایل اوسی پرسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی سیکٹرپر ایک بارپھربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7سالہ بچےسمیت3شہری شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا۔ جوابی کاروائی میں ایک آفیسرسمیت6بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔