لاہور: پنجاب حکومت نے میٹروبس کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق، پنجاب حکومت نے میٹروبس کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کے بعد میٹرو بس کی سبسڈی میں سالانہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کمی ہو گی۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس تک میٹرو بس پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔
خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد طلبہ کی ہوتی ہے۔ دوسرے نمبر پر مزدور طبقہ اس بس سروس کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔