مودی حکومت اپنے مکروہ اقدامات سے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے، صدر آزاد کشمیر

03:21 PM, 20 Aug, 2019

اسلام آباد: میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل اور میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ مودی حکومت اپنے مکروہ اقدامات سے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں عارضی حراستی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی محدود جنگ ہوئی تو وہ محدود نہیں رہے گی بلکہ غیر محدود جنگ نیو کلیئر ونچر ہو گی اور تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ان کی بنیادی ذمے داری ہے اگر کوئی محدود جنگ ہوئی تو وہ محدود نہیں رہے گی اور غیر محدود جنگ نیوکلیئرونچر ہو گی، تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے اور اس کے پوری دنیا پر بھی اثرات ہوں گے۔ خطے سے بہت بڑی تعداد میں مہاجرین یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کا رخ کریں گے، پوری دنیا میں کساد بازاری آئے گی۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی معاملہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، مقبوضہ کشمیر کی خبریں جو پہنچ رہی ہیں اس سے ابھرنے والی تصویر بھیانک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس ایک اہم پیش رفت ہے جو نکتہ آغاز ہے اور سلامتی کونسل سے مکمل رابطے میں رہیں گے کیونکہ آنے والے دن مزید خراب ہو سکتے ہیں اس مسئلے کا نتیجہ نکلنا چاہیے اور تمام مغربی ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش ہیں جبکہ مغربی ممالک کی تنظیموں کا دہرا معیار ہے۔

سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کی بے حرمتی اور لوگوں کو غائب کیا جا رہا ہے۔ وادی کو بھارت کے ساتھ زبردستی منسلک نہ کیا جائے اور ریاست پاکستان 5 مستقل اور غیر مستقل اراکین اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سفارتی اور سیاسی محاذ پر لڑیں گے۔

مزیدخبریں