نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امرتیا سین بھی کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

02:33 PM, 20 Aug, 2019

 نیو دہلی: نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امرتیا سین بھی کشمیریوں کے حق میں بول پڑے، کہا مقبوضہ کشمیر تنازع کا غیر جمہوری حل نہیں ہوسکتا۔

بھارتی شہری ہونے کے ناطے مقبوضہ کشمیر سے متعلق حکومتی فیصلے پر بالکل فخر نہیں۔ بھارت اپنے ہی فیصلوں سے دنیا میں مقبولیت کھو رہا ہے۔ امرتیا سین نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ملنے کا فیصلہ جموں و کشمیر کی عوام کو کرنا چاہیے تھا، یہ کشمیریوں کی زمین ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاستدانوں پر پابندیاں لگا کر اور جیل میں ڈال کر آپ جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہے ہو۔

مزیدخبریں