گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہالینڈ کے ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہالینڈ کے ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیاگیا ، گستاخانہ عمل پر شدید احتجاج کیا گیا ۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کے ناظم الامورکو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا جس کی وفاقی کابینہ نے بھی آج  شدید مذمت کی۔


 دوسری جانب پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےاجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور پاکستانی سفیرکو او آئی سی ممبر ممالک سے مل کر معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔