نوواک جوکووچ نے فیڈرر کو ہرا کر سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

07:52 PM, 20 Aug, 2018

اوہائیو :ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ  کے درمیان  سنسناٹی ٹٰینس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں نوواک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق سنسناٹی اوپن ٹینس  کا فائنل امریکی ریاست اوہائیو میں  کھیلا گیا جس میں عالمی سٹارز شاندار کھیل پیش کر رہے ہیں، سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر ،  نوواک جوکووچ  سے سٹریٹ سیٹس میں شکست کھا گئے ۔

نوواک جوکووچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے شکست دی ۔

 
 

مزیدخبریں