اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ رولز اجازت دیتے ہیں تو اپوزیشن پی آئی ڈی کے میڈیا سنٹر کو استعمال کر سکتی ہے۔پی آئی ڈی کے میڈیا سنٹر میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ رولز اگر موجود ہیں تو اپوزیشن پی آئی ڈی کے میڈیا سنٹر کو استعمال کر سکتی ہے، ہم میں تنقید سننے اور سہنے کی عادت ہے-
تفصیلات کے مطابق ، ماضی میں سرکاری جگہ پر سابقہ حکمران جماعت کے رہنماؤں طلال چوہدری مریم اورنگزیب اور دانیال عزیز کی تسلسل سے اپوزیشن کے خلاف پریس کانفرنسوں پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نعیم الحق,فوادچوہدری اور ان کے اراکین پارلیمینٹ نے پی آئی ڈی کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کی کوشش کی تھی اور بڑی تعدادمیں پی ٹی آئی کے ارکان پی آئی ڈی پہنچ گئے تھے مزاحمت بھی ہوئی تھی تاہم پریس کانفرنس نہ کرسکے ایک موقع پر نعیم الحق کو اجازت مل گئی تھی یہ بھی بدمزگی کا شکار ہوگئی تھی ۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے یہ بھی بتایا آج ہی پی ٹی وی کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پی ٹی وی پر سب کو مساوی وقت دیا جائے۔کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ماضی میں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے روکنے اور آج اس میڈیا بریفنگ سے متعلق سوال کے جواب میں فوادچوہدری نے ،،اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے -