روالپنڈٰی : پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی طبیعت بگڑنے لگی انہیں آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حنیف عباسی کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی (آر آئی سی) منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے راولپنڈی میں انسداد منشیات عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔