تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاو، خطبہ حج میں مسلمانوں کیلئے پیغام

03:06 PM, 20 Aug, 2018

سعودی عرب : حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیا۔اس موقع پر 20 لاکھ کے لگ بھگ عازمین میدان عرفات میں موجود تھے۔ خطبہ حج دیتے ہوئے ڈاکٹرشیخ حسین بن عبدالعزیزآل الشیخ نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاو۔اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

تقویٰ اللہ اور اس کے رسول اللہ کے احکامات پر عمل سے مشروط ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہراو ، اللہ نے تنبیہہ کی ہے کہ شرک کرنے والوں کا خاتمہ برا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا حضور کی تعلیمات ہیں۔ اسلام اور دین کی عظمت کی بنیاد توحید ہے۔قرآن پاک میں اللہ کی توحید کا ذکر کثرت سے کیا گیا ہے۔ تمام انبیائے کرامؑ نے اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کی تعلیم دی۔اللہ تعالیٰ کی واحدانیت پر یقین اور عبادت تقویٰ کا اہم ستون ہے۔رسول کریم نےتوحید پر زور اور اللہ کے برابر کسی کو لاکھڑا کرنے کی مذمت کی۔ اللہ کی واحدانیت کی گواہی فرشتوں نے بھی دی۔ محمد مصطفیٰ پر ایمان کامل اورحکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے۔مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسول  کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فجر میں قرآن کی تلاوت روز آخرت میں گواہی دے گی۔

قرآن پاک میں کہا گیا ہے کہ رسول اللہ کو تمام انسانیت کے لیے بھیجا گیا ہے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ تم اللہ اور اس کے رسول اللہ کی پیروی کرو ، ان کی اطاعت کرو۔ اللہ کا فرمان ہے کہ نماز قائم کریں، یہ برائی اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے،اللہ کا وعدہ ہے کہ تمہاری نیکیوں کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔محمد مصطفیٰ پر ایمان کامل اور ان کے احکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے۔اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے۔ نبی کریم عمدہ اخلاق کا بہترین نمونہ تھے۔ خطبہ حج میں کہا گیا کہ اخلاق شخصیت سازی کے لیے بنیادی چیز ہے۔ جب بھی بولیں منہ سے اچھی بات نکالیں۔ والدین اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اپنے والدین کی عزت کرو اور ان کے سامنے عاجزی اختیار کرو۔

خطبہ حج میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی کہ یتیموں اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کریں۔ والدین کی فرمانبرداری کے لیے بہت تاکید کی گئی، اپنی بیویوں کے ساتھ بھی بھلائی کرو۔ خطبہ حج میں امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے دھوکہ دہی اور ناپ تول میں کمی سے منع فرمایا ہے۔ حج صاحب استطاعت پر فرض کیا گیا ہے۔ زکوۃ اور روزے بھی اسلام کے اہم ستون ہیں۔ نبی کریم ?نے فرمایا کہ میرے بعد گمراہ نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگ جاو۔نماز بھی کلمے کے بعد اسلام کا اہم ترین رکن ہے۔

مزیدخبریں