نئی دہلی : بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں۔
مقتول بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ اور بھارتی جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ذمے دار کانگریسی لیڈر کو پاکستان بھیجنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سدھو کی شرکت کو لے کر بھارتی میڈیا نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے، تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے گلے لگنے کو بھی ناپسند کیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ سدھو کا پاکستان جانا ا?رمی چیف سے گلے ملنا کوئی بری بات نہیں۔