اسلام آباد:حج شروع ہوتے ہی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا گیا، سعودی ائیر ڈیفنس نے یمن سے داغے گئے ایرانی ساختہ حوثیوں کے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی مسلمانوں کے سب سے مقدس فریضے حج کے موقع پر بھی باز نہیں آئے اور انہوں نے سعودی عرب پر ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے جاری ہیں۔
باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر ایرانی ساختہ میزائل داغا لیکن سعودی ائیرڈیفنس نے میزائل کو ہدف پر گرنے سے پہلے فضا میں ہی تباہ کردیاہے۔عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی یمنی حوثی نجران کو متعدد بار نشانہ بنا چکے ہیں تاہم سعودی ائیر ڈیفنس کی بروقت کارروائیوں کی بدولت ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جاتا رہا ہے۔