واشنگٹن: امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو ممکنہ طور پر آئندہ ماہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو بھارت جاتے ہوئے 5 ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو عمران خان سے ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مائیک پومپیو پہلے غیرملکی عہدیدار ہیں جو نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور جنہوں نے ہفتہ 18 اگست کو ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔