ایبٹ آباد: کوہالہ کے قریب دوستوں کے اکسانے پر دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا واقعہ کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات سے 5 دوست تفریح کےلیے کوہالہ پل آئے ¾دوستوں کے اکسانے پر ایک نوجوان ابرار نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
تاہم وہ دریا عبور نہ کرسکا اور تیز بہاو میں بہہ گیا یک روز گزرنے کے باوجود نوجوان کی تلاش جاری ہے اور لاش تاحال نہیں مل سکی ہے تھانہ بکوٹ پولیس نے نوجوان کے 4 دوستوں کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ ابرار کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ۔
پولیس نے بتایا کہ ابرار نے دوستوں سے دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط لگائی تھی۔ دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر ابرار کو دریا عبور کرنے پر اکسایا۔