شریف خاندان کا کوئی بھی فرد آج بھی نیب لاہور آفس حاضر نہ ہوا ،ذرائع

02:56 PM, 20 Aug, 2017

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے لندن فلیٹس کی تحقیقات کے لئے شریف فیملی کو آج سہ پہر 2 بجے تک طلب کیا تھا تاہم اب تک شریف فیملی سے کوئی فرد پیش نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شریف فیملی سے لندن فلیٹ کی خریداری اور اس کے لئے آمدنی ذرائع معلوم کرنے کے لئے گزشتہ روز طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو آج طلب کیا گیا ہے۔

 ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور میں شریف فیملی کا 2 بجے تک انتظار کرتی رہی لیکن شریف فیملی میں سے کوئی فرد پیش نہ ہوا۔

اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ طارق شفیع کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ 

شریف فیملی کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ انہیں طلبی کے حوالے سے کوئی سمن موصول نہیں ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں