ڈاکٹر طاہر القادری آج رات دورہ لندن کیلئے روانہ ہوں گے

01:40 PM, 20 Aug, 2017

لاہور :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات دورہ لندن کیلئے روانہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات ساڑھے 3 بجے لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 2 روز لندن اور 3 روز برمنگھم میں قیام کریں گے اوران کی واپسی عیدسے ایک روزقبل ہو گی۔

واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری چند روز قبل پاکستان آئے تھے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے خواتین کیساتھ استنبول چوک میں دھرنا بھی دیا تھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عید سے ایک روز قبل آکر دھرنا دینے والوں کے ساتھ شرو ع کی گئی جد و جہد کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں یا نہیں ؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں