"شریف خاندان میں اختلافات کی امید رکھنے والوں کو دھول چاٹنا پڑے گی", مریم نواز

12:20 PM, 20 Aug, 2017

لاہور: وزیراعظم کی نااہلی کے بعد ن لیگ مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے ۔ جس کی واضح جھلک  چوہدری نثار اور پرویز رشید کے درمیا ن بڑھتی کشیدگی میں دیکھی جا سکتی ہے ۔

تاہم ان تمام حالات میں مریم نواز نے ٹویٹر پر محاذ سنبھالا ہو اہے ۔مریم نواز نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ "شریف خاندان میں اختلافات کی امید رکھنے والوں کو دھول چاٹنا پڑے گی"،

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ " پرویز ملک اور حمزہ شہباز اکھٹے این اے 120 کی انتخابی مہم سے متعلق میٹنگ میں موجود ہیں "۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ شریف خاندان میں رخنہ دیکھنے کی کو شش کر رہے ہیں ان کو کامیابی نہیں ملے گی ۔

مزیدخبریں