”پگڑی “کو میں نے اپنے وجود کا حصہ بنالیا،عائشہ گلہ لئی

09:23 AM, 20 Aug, 2017

اسلام :پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پگڑی کو اپنے وجود کا حصہ بنا لیا ہے،اس وقت تک پہن کے رکھیں گی جب تک ہر خاتون کوانصاف نہیں مل جاتا ،کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گی۔ 
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ جو پگڑی پہن کر پارلیمنٹ میں گئی تھی ،اس کو میں نے اپنا وجود کا حصہ بنا لیا ہے ،اس پگڑی کو میں تب تک نہیں اتاروں گی جب تک مجھے انصاف نہیں مل جاتا۔عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ میری لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہر خاتون کو انصاف نہیں مل جاتا۔کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پرکروں گی۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میں نے خواتین کے استحصال کے خلاف آواز اٹھانا شروع کی ہے ،میرے اس اقدام سے آئندہ کوئی بھی مرد عورت کا استحصال کر نے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ہمارے معاشرے میں عورت کو وہ مقام حاصل نہیں جو مردوں کو حاصل ہے تاہم ہم پھر بھی دیکھتے ہیں کہ فاطمہ جناح نے مردوں کے ساتھ بھر پور مقابلہ کیا،بے نظیر بھٹوشہید کے اقدامات بھی کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں