ڈاکٹر طاہر القادری سے میاں منظور احمد وٹو کی ملاقات

09:12 AM, 20 Aug, 2017

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو نے انکی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نا اہل نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے،تمام جماعتوں کواشرافیہ کی سلطنت کے خاتمے کیلئے اکٹھا ہونا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے انصاف کے منتظر ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کے وارثوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

ملک و قوم کی بہتری کیلئے با مقصد جدوجہد جاری رہے گی،ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو بھی موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں