کراچی:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 10 کے اپنے چوتھے میچ میں کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 129 رنز کا ہدف دیا، جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں پورا کر لیا۔
شاداب خان 47 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ اعظم خان نے 31 اور صاحب زادہ فرحان نے 30 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز ہی بنا سکی۔ ٹم سائیفرٹ 30 رنز کے ساتھ کراچی کے ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ عباس آفریدی نے برق رفتار 24 رنز بنائے اور سعد بیگ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان، جیسن ہولڈر اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان کو بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔