کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز کا ہدف مقرر کیا ہے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے میچ میں ایک تبدیلی کی، ریاض اللہ کی جگہ محمد سعود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کیں، محمد نواز اور بین ڈوارشئیس کو شامل کیا گیا۔
اب تک کراچی کنگز تین میچز کھیل چکی ہے، جن میں دو میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور اپنے تمام تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔