پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

07:42 PM, 20 Apr, 2025

کراچی :ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ کے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ کراچی کنگز تین میچز کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر چکی ہے۔

مزیدخبریں