کراچی کے علاقے نیو کراچی سے لڑکی لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے نیو کراچی سے لڑکی لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے بعد اس کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق، 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی، لیکن وہ واپس نہیں آئی۔ لڑکی کے بھائی کے بیان کے مطابق، بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطہ برقرار رکھا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔