لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد "ٹیم آف دی ٹورنامنٹ" کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 4 باصلاحیت کھلاڑیوں نے جگہ بنا کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
پاکستان کی فاظمہ ثناء کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بھی منتخب ٹیم کا حصہ ہیں۔
منتخب ٹیم میں ویسٹ انڈیز کی تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ سے دو، دو کھلاڑیوں کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
پاکستانی خواتین کرکٹرز کی یہ کامیابی نہ صرف انفرادی کارکردگی کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم بھی ثابت ہو سکتی ہے۔