جماعت اسلامی کا آج اسلام آباد میں فلسطین مارچ، ریڈ زون سیل ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

جماعت اسلامی کا آج اسلام آباد میں فلسطین مارچ، ریڈ زون سیل ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آبا د : اسلام آباد میں آج جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مارچ کیا جا رہا ہے۔ مارچ کا مقصد غزہ میں اسرائیلی ظلم کا شکار فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا ہے۔

مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون اور اس کے ملحقہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں سے بھی پولیس نفری طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے شرکاء کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتجاج کرنے یا لوگوں کو اکسانے والوں کو فوری گرفتار کر کے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزراء محسن نقوی اور طلال چوہدری نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کو پرامن مارچ روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مارچ پرامن ہوگا اور حکومت کو رکاوٹیں کھڑی کر کے دنیا میں بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئی نو گو ایریا نہیں ہونا چاہیے، جبکہ کویت کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی ہے۔

مصنف کے بارے میں