کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کا اضافہ متوقع ہے، جب کہ آج سے سمندری ہوائیں بند ہو جائیں گی، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔ رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، سورج کی تیز دھوپ سے بچیں، اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران بزرگ افراد، بچے اور بیمار افراد خاص طور پر احتیاط کریں۔

مصنف کے بارے میں