کوئٹہ : بلوچستان کے حلف اٹھانے والے 14 وزرا اور 4 مشیروں کو محکمے تفویض کردیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کو پی اینڈ ڈی جب کہ میر شعیب نوشیروانی کو محکمہ خزانہ کا قلمدان دیا گیا۔
اس کے علاوہ میر سلیم کھوسہ کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس، علی مدد جتک کو زراعت کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، میر صادق عمرانی کو ایریگیشن اورعبدالرحمان کھیتران کو پی ایچ ای کا قلمدان ملا ہے۔
صوبائی وزیر راحیلہ حمید درانی کو تعلیم، سردار فیصل جمالی کو صحت، نور محمد دمڑ کو خوراک، عاصم کرد گیلو کو ریونیو جب کہ سردار سرفراز ڈومکی کو لوکل گورنمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ بخت کاکڑ کو لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ، میر ضیا لانگو کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کے مشیروں کو بھی محکمے تفویض کردیے گئے، علی حسن زہری کو انڈسٹریز، نسیم الرحمٰن کو ماحولیات، بابا غلام رسول عمرانی کو لیبر اور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈیولپمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔