دوسرا ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنز پر ڈھیر

09:08 PM, 20 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز  پر ڈھیر  ہوگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، محمد عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے 2، 2  جبکہ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 


نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز  پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم  18 اعشاریہ ایک اوور میں  90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر  رہے۔

مزیدخبریں