بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو 3 ماہ قید

06:44 PM, 20 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پشاور  میں فیملی کورٹ نے شہری کو  پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی سزا سنا دی۔


عدالت نے شہری کو تین ماہ قید جب کہ 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانےکی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15روز قید ہوگی۔

عدالتی فیصلےکے بعد  پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سےگرفتارکرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا۔ بیوی نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔ 

مزیدخبریں