لاہور: سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پولیس ملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے 2کانسٹیبلز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان شہزاد قمر اور محمد پرویز نے آئی جی پنجاب کو فون کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔
ذرائع کے مطابق آیف آئی آر میں سپریم کورٹ کے ایک جج کے دفتر سے سرکاری نمبر سے خود کو سنیئر سرکاری افسر ظاہر کر کے آئی جی پنجاب کودو پولیس اہلکاروں شہزاد قمر C7607/C13162 کو جلدی سے ترقی دیکر ترقی کا نوٹیفکیشن بھجوایا جائے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق کانسٹیبلز شہزاد قمر اور محمد پرویز نےخود کو سنیئر سرکاری افسر ظاہر کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو فون کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ،سرکاری دفتر کا ناجائزاستعمال کیا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے سپیریم کورٹ کے جسٹس کو ٹیلی فون کرکے تصدیق کیلئے رابطہ کیا تو معاملہ غلط نکلا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تھانہ پرانی انارکلی میں دو اہلکاروں شہزاد قمر اور محمد پرویز کے خلاف جعلسازی ، ٹیلی گراف ایکٹ اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔