لاہور: حکومت پنجاب کی ہدایت پر یو ای ٹی لاہور کو تین دن کے لیے بند کر دیا گیا۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور مین کیمپس اور نیو کیمپس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل بھی کھالی کر نے کا حکم دیا گیاہےتاہم رجسٹرار اور یونیورسٹی کے دیگر عملے نے کوئی وجہ نہیں بتائی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آج شام چار بجے تک یونیورسٹی اور ہاسٹل بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بین الاقوامی ہاسٹل کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر ہاسٹل میں رہنے والے طلبا کو بھی تین دن کی چھٹی دے دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے تینوں دن کلاسز فزیکل کی بجائے آنلائن لی جائیں گی۔