ضمنی الیکشن: سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

 ضمنی الیکشن: سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کل 21 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کےدستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے  کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال  ہوں گے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔


وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

مصنف کے بارے میں