لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین شہری اشبا کامران کی درخواست پر 22 اپریل کو سماعت کرینگے ،عدالت نے اٹارنی جنرل اف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوے معاونت کے کیے طلب کر رکھا ہے۔عدالت میں ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے چیرمیں نادرا کی تقرری کا نوٹیفیکیشن پیش کر رکھا ہے۔
درخوات میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس ارمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی۔ نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہین کر سکتی۔
درخواست مین استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نادرا ترامیمی رولز کو کالعدم قرار دے اور چیرمیں نادرا کی تقرری کالعدم قرار دے۔