آسٹن: ٹیسلا کے سربراہ اور ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
ایلون مسک نے آج اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ فی الحال بھارت کا دورہ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ اُن کے اوپر ٹیسلا کی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، اسلئے فی الحال بھارت کا دورہ نہیں کر رہا ، اس سال کے آخر میں بھارت جانے کا منتظر ہوں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایکس کے بانی کو 21 اور 22 اپریل کو دو دن کے دورے کے لیے بھارت پہنچنا تھا، دورہ کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی طے تھی اور ان کے دورے کو جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔