پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

01:42 PM, 20 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

   پشاور: جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے  بطور  چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم کے حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا، تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 15 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔


دوسری جانب گورنربلوچستان  ملک عبدالولی کاکڑ نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد وزارت قانون نےدونوں  ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے نوٹیفکیشن جاری کیے تھے۔ 

مزیدخبریں