اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے بیل آوٹ پیکیج کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا، قرض پروگرام کے حجم کا تعین آئندہ ماہ مذاکرات کے دوران کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی ٹیم کا دورہ پاکستان مئی کے وسط میں متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہےپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئیں،ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی درخواست منظور ہوئی، دوسری درخواست پر مشن دورہ پاکستان کے دوران جائزہ لے گا، ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض لے سکے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔ نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے 6سے8ارب ڈالرقرض معاہدےکی درخواست کی گئیتھی۔وزیر خزانہ محمد اونگزیب نے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے بات چیت میں درخواست دی۔ مجوزہ بیل آوٹ پیکیج میں ای ایف ایف پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے فنڈنگ شامل ہے۔
خیال رہے کہ نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کو ٹیکس نیٹ بڑھانے سمیت کئی کڑی شرائط پر عمل کرنا ہوگا ۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں اسٹاف لیول معائدے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں