لاہور ، باغبانپورہ پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل عمران حیدر شہید،2 ڈاکو ہلاک

لاہور ، باغبانپورہ پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل عمران حیدر شہید،2 ڈاکو ہلاک

لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ کانسٹیبل عمران حیدر شہید ہوگئے،کانسٹیبل دلدار شدید زخمی ہوئے اور 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔


 گشت پر مامور محافظوں نے جی ٹی روڈ نزد PSO پمپ مومن پورہ  میں 2  بلا نمبری موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوۓ روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

 فائرنگ سے کانسٹیبل عمران حیدر موقع پر شہید ہو گیا، ہیڈ کانسٹیبل دلدار زخمی ہوا جبکہ  جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئےجن کی شناخت نہ ہو سکی۔


ڈی آئی جی اپریشنز سید علی ناصر رضوی، ایس پی کینٹ  اویس شفیق فوری موقع پر پہنچے۔ ڈی آئی جی اپریشنز سید علی ناصر رضوی اور ایس پی کینٹ اویس شفیق کی میو ہسپتال بھی آئے اور زخمی کانسٹیبل عیادت کی۔


ڈی آئی جی آپریشنز کی اسپتال انتظامیہ کو زخمی کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات کی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


اس موقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز   سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے ھمارے سروں کا تاج ہیں، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی تادیبی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مصنف کے بارے میں