چاند نظر  آگیا ،عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی

 چاند نظر  آگیا ،عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی

جدہ:  سعودی عرب  میں شوال کا چاند نظر  آگیا ہے ،عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب  میں چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہوا اور سعودی عرب  میں شوال کا چاند نظر  آگیا ہے ،عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔


دوسری جانب پاکستان میں شوال  کا چاند نظر نہیں آیا۔  شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،   تاہم کراچی، لاہور،  اسلام  آباد، پشاور  اور کوئٹہ میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔