لاہور : پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم شوال21 اپریل کو ہوگی اور عید الفطر بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، تاہم کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے رکن حافظ عبدالغفور نے کہا کہ پشاور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظریں چاند پر لگی ہوئی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمان عید کے منتظر چاند پر نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی ابھی تک عید کا چاند نظر نہیں آیا ۔