لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک لاکھ جرمانہ 

03:08 PM, 20 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک لاکھ جرمانہ کردیا ہے۔ درخواست کو بھی خارج کردیا گیا ہے۔ 

جسٹس طارق سلیم شیخ  نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ بشری بی بی کی درخواست ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ خارج کردی گئی ۔

عدالت نے وکیل اظہر صدیق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے  کہا کہ لارجر بینچ اس پر پہلے حکم دے چکا ہے۔ 

مزیدخبریں