علی زیدی کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم 

02:47 PM, 20 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی ضمانت  منظور کرلی کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ مدعی کے ساتھ سیٹلمنٹ ہونے پر عدالت نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔علی زیدی  کی  دس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی  ۔ 

واضح رہے کہ علی زیدی کو آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ 

مزیدخبریں